‘ نوجوان لڑکی ایک ہی دن میں حاملہ کیسے لگنے لگی وجہ جان کر انٹرنیٹ پر ہر کوئی بے اختیار تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جون 17, 2017 | 18:59 شام

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ہسپتالوں میں پالتو جانوروں کو لیجانا سختی سے منع ہے مگر ایک امریکی لڑکی نے ایسی شاطرانہ چال چلی کے سب کے سامنے ایک کتے کو لے کر ہسپتال میں داخل اپنی دادی اماں کے کمرے میں پہنچ گئی۔ویب سائٹ وائرل نووا کی رپورٹ کے مطابق شیلبی ہینک نامی لڑکی کی دادی اماں کو فالج کے حملے کے بعد ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ بڑی بی چند دنوں سے ہسپتال میں تھیں اور اپنے پالتو کتے پیٹسی سے دور ہونے کی وجہ سے سخت اداس تھیں۔ ہسپتال میںکتا لیجانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا لیکن شیلبی جیسی شر

ارتی لڑکی کے لئے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ۔ اس نے ایک کمبل کی مدد سے کتے کو اپنے پیٹ کے ساتھ لپیٹا اور اوپر ایک چادر اوڑھ لی۔ اب وہ ایک حاملہ خاتون کی طرح دھیرے دھیرے چلتی ہوئی ہسپتال میں اپنی دادی اماں کے کمرے میں پہنچ گئی اور کسی کو بھی شک نہ ہوا کہ اس کے پیٹ پر کتا بندھا تھا۔


شیلبی کا کہنا ہے کہ ایک موقع پر ایک نرس کو شاید کچھ شک پڑا لیکن خوش قسمتی سے وہ تیزی سے چلتی ہوئی دوسری جانب چلی گئی۔ شیلبی نے جب اپنی دادی اماں کو ان کے پالتو کتے سے ملوایا تو دونوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ بڑی بی تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی وہ گھر پر اپنے کتے پیٹسی کے ساتھ ہوں گی۔