بال کاٹنے کا انوکھا انداز
قینچی کے ذریعے بال کاٹنے والے ماہر ہیئر ڈریسرتو کئی ہیں لیکن اٹلی کے شہر میلان سے تعلق رکھنے والا ایک حجام قینچی جیسے روایتی طریقوں کو چھوڑ کربال کاٹنے کیلئے موم بتی کااستعمال کرتا ہے۔اس انوکھے اور خطرناک طریقے سے بال کٹوانے کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے لیکن اس ہیئر ڈریسر کی مہارت کو دیکھنے کے بعد یہ ناممکن لگتا ہے۔منفرد طریقے سے بال کاٹنے کے ماہر اس ہیئر ڈریسر کے پاس آنے والے لوگوں کی ہمت کو بھی داد دینی پڑے گی جو اپنی زلفوں کو خطرے میں ڈال کر آگ سے بال کٹواتے ہیں۔بال کاٹنے کا یہ انوکھاانداز کچھ دلچسپ بھی معلوم ہوتا ہے۔