ممبئی میں پاکستان اداکار کی فلم د کھانے پر انتہا پسندوں کا پارہ چڑھ گیا۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 03, 2016 | 20:01 شام

ممبئی میں انتہاپسندوں نے فواد خان کی فلم’اے دل ہے مشکل‘ دکھانے پر سینما ہال پر حملہ کردیا، فلم کے پوسٹر پھاڑ دیے، کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے، سینما ہال پر پتھراؤ بھی کیا۔مہاراشٹرا کے کا کالیان قصبے میں انتہاپسند فواد خان کی فلم دکھانے پر ایک بار پھر قابو سے باہر ہوگئے، انتہاپسند تنظیم نے پاکستانی اداکار والی فلم کی ریلیز کے لیے بھارتی فوج کو پانچ کروڑ بھتہ دینے کی شرط رکھی تھی۔فلم ’ اے دل ہے مشکل‘ بہت مشکلوں کے بعد سینما گھروں کی زینت بنی اور سوکروڑکلب میں شا
مل ہوگئی،فلم میں پاکستانی اداکار فوادخان کے علاوہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، ایشوریہ رائے اور انوشکا شرما بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو انتہا پسندی کا نشانہ بنانے کے بعد کرن جوہر کو اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کو ریلیز کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کئی تنازعات کا شکار ہونے کے بعد فلم بھارت ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں شاندار بزنس کر رہی ہے۔تاہم بھارت میں اب بھی یہ فلم انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے اور اس کے باوجود وہاں کے شائقین فلم بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔