2018 ,نومبر 13
ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شاندار اقدام ، سعودی عرب میں قائم 130تاریخی مساجد کے لیے 5 کروڑ ریال کی خطیر رم مختص کرتے ہوئے تمام مساجد کی تعمیر نوح کا حکم جاری کر دیا۔
سعودی میڈیا کےمطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شروع کردہ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے 10 مختلف مقامات پر قائم تیس مساجد کی توسیع و مرمت کی جائے گی۔ سعودی ولی عہد کی جانب سے اس منصوبے کے لیے 5 کروڑ ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مملکت اسلامیہ میں تاریخی مساجد اور دیگر تاریخی مقامات کی توسیع و مرمت کا منصوبہ 20 سال قبل شروع کیا گیا تھا۔ ان مقامات کی دینی اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے ولی عہد کی جانب سے اس منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں سعودی عرب میں مختلف مقامات پر قائم 30 مساجد کی توسیع و مرمت کی جائے گی۔