1122 کے ملازموں کے لیے انتہائی بری خبر آگئی ،اعلیٰ حکام نے بڑا فیصلہ کر لیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 28, 2016 | 06:18 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) ریسکیو 1122 کے موٹے افسر اور اہلکاروں کو ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نے31 دسمبر تک وزن کم کرنے کی مہلت دے دی۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق 1122 کے موٹے افسروں اور اہلکاروں کو وزن کم کرنے کیلئے 31 دسمبر تک کی مہلت دی ہے۔ مہلت پوری ہونے تک افسر اور اہلکار اپنا وزن کم کریں ورنہ 6 ماہ کے ریفریشر کورس کیلئے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ جانے کیلئے تیار ہو جائیں