پاکستان سپر لیگ کو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کا درجہ دے دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 17:21 شام

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کا درجہ دے دیا گیا، پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں حتمی منظوری دے دی گئی۔ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی اور چیئرمین پی سی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کے مطابق پاکستان سپر لیگ تمام انتظامی امور پی سی بی ہی کنٹرول کریگا۔انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کمپنی کی کمیٹی میں  7ممبر ہوں گے، جس میں تین پی سی بی اور دو نجی ارکان شامل ہونگے، گورننگ کونسل کے تینوں اراکین گورننگ بورڈ کے رکن ہیں۔آئی سی سی اجلاس کے حوال

ے سے نجم سیٹھی نے بتایا کہ پاک بھارتی بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر سے دو ٹوک الفاظ میں پوچھا کہ ہمارے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں، اگر نہیں کھیلنا تو آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کے خلاف میچ کے پوائنٹس ہمیں ملیں گے جس کے بعد بھارتی بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر نے چپ سادھ لی ہے۔اس کے علاوہ آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کی جانب سے انکار پر آئی سی سی نے کمیٹی بنانے کی تجویز دی جسے نامنظور کردیا گیا کیونکہ اس کے حوالے سے پہلے قوانین موجود ہیں کہ اگر کوئی ملک اپنی مرضی سے میچ نہیں کھیلتا تو دوسری ٹیم کو پوائنٹس مل جاتے ہیں۔