چائے والا ( ارشد خان) کا ایک نیا روپ

2016 ,نومبر 10



 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیلی آنکھوں والاپُرکشش چائے والا ( ارشد خان) موٹر سائیکل کا اشتہار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔معروف موٹر سائیکل کمپنی نے ارشد خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں جس میں وہ ماڈلنگ کرتے نظر آرہے ہیں ،ان تصاویر نے ایک بار پھر دھوم مچادی ہے۔تصاویر میں ارشد کا بالکل نیا روپ نظر آرہا ہے جسے لوگ بے حد پسند کررہے ہیں،ارشد خان کو ایک کے بعد ایک ملنے والی آفرز سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اب وہ دن دور نہیں جب شوبز انڈسٹری پر ‘چائے والے’کاراج ہوگا۔واضح رہے کہ ارشد کا تعلق مردان کے ایک چھوٹے سے علاقے سے ہے،ماڈلنگ سے قبل ارشدچائے کے اسٹال پرکام کرتے تھے،فوٹوگرافر جویریا نے اسی اسٹال پر ارشد کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی اتنی مقبول ہوگئی کہ ارشد خان راتوں رات دنیا بھر میں مقبول ہوگئے ، یہیں سے ان کی قسمت بدلی اور آج ارشد خان معمولی چائے والے سے فیشن کا ابھرتا ہوا ستارہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں