کوئی دھرنا نہ مظاہرے۔۔۔کوئٹہ میں ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 18:11 شام

 

کوئٹہ: (مانیٹرنگ) صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، پانچ افراد کے اکھٹے ہونے، اسلحہ کی نمائش اور ریلیوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اقدام دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین جوانوں اور ایک اہلکار کو شہید کر دیا تھا۔ اس واقعے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرکے 61 زیر تربیت اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔ رواں سال اگست میں دہشتگردوں نے کوئٹہ کے ہسپتال میں خود کش حملہ کرکے 7 افراد کی جان لے لی تھی۔ ان افراد میں بیشتر وکلاء تھے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے عائد کی گئی ہے، جس کا اطلاع فوری طور پر ہوگا۔