سال پہلے ملک دو ٹکڑے ہوا اور 2 سال قبل جگر پاش پاش
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 16, 2016 | 06:42 صبح

لاہور (سرفراز راجہ) آج پاکستانی اپنی قسمت پر دہرا رونا رو رہے ہیں ، اسی دن 45 سال پہلے ملک کے دو ٹکڑے ہوئے اور اسی دن 2 سال پہلے اے پی ایس کے معصوم بچوں کو ابدی نیند سلا دیا گیا ۔
16 دسمبر وہ سیاہ ترین دن ہے جس دن تاریخ کا دھارا تبدیل ہوا اور پاکستان دو ٹکڑے ہوا ۔ مسلمانوں نے لاکھوں قربانیوں اور عظیم جد و جہد کے بعد دنیا کے سینے کو چیر کر پاکستان نکالا تھا لیکن کسی کو نہیں پتا تھا کہ ایک دن اس کا اپنا سینہ بھی چھلنی کردیا جائے گا۔ 16 دسمبر 1971 کو دنیا نے پاکستان کے دو ٹکڑے ہوتے اور اہل
ابھی پاکستان کے دو ٹکڑے ہونے کے زخم بھی نہیں بھرے تھے کہ دشمن نے بڑا سوچ سمجھ کر اسی دن کا انتخاب کیا اور 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں کے کشتوں کے پشتے لگادیے۔ بلاشبہ 16 دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں عظیم ترین سانحوں کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔(بشکریہ ڈیلی پاکستان)