پاکستانی بولنگ اٹیک ہر طرح کی کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کپتان مصباح الحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 17:34 شام

:گرین پچز پر ہمارے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہےکرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے مقابلے میں کھلاڑیوں کا پر اعتماد ہونا اہم کردار ادا کرے گا، کیویز کھلاڑیوں کا مورال دورہ بھارت میں شکست کے بعد سے گرا ہوا ہے جب کہ ان کے مقابلے میں قومی کرکٹرز کو یہ ایڈوانٹیج حاصل ہے کہ وہ زیادہ پراعتماد ہیں تاہم کیویز ٹیم اپنی کنڈیشنز سے زیادہ ہم آہنگ ہے اوران کے پاس بہترین بلے باز موجود ہیں لیکن وہ پرامید ہیں کہ پاکستانی بولرز اپنی بہترین صلاحیتوں ک

ا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کو قابو کرلیں گے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یواے ای اور نیوز لینڈ کی کنڈیشنز میں بہت فرق ہے جب کہ ہمارے متعدد کھلاڑی پہلی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کررہے ہیں اس لیے یہاں کی گرین پچز پر ہمارے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کی اور اچھا اسکو ر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ہم میزبان ٹیم کے لیے مشکلات کھڑے کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ نیلسن میں نیوزی لینڈ اے سے سہ روزہ وارم اپ میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث گرین کیپس کو 2 میچز کی سیریز کی تیاریوں کا مناسب موقع نہیں مل سکا البتہ کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سے کھلاڑیوں نے آنے والی سیریز کیلیے خود کو کافی حد تک تیار کرلیا ہے۔