میرا بیٹا میرا فخر ہے:سیف علی خان

2016 ,نومبر 2



 

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک):بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ  اور بیٹے ابراہیم علی خان کی حال ہی میں جاری ہوئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق سارہ کا شمار ابھی سے بولی وڈ کی خوبصورت اور پُرکشش خواتین میں ہوتا ہے۔دونوں  بہن بھائی کی  بھارتی تہوار کے موقع پر ایک ساتھ لی گئی تصویر  کوسوشل میڈیا صارفین بیحد پسند کررہے ہیں ،تصویر میں سارہ جامنی لہنگے  میں جبکہ ابراہیم پیلے رنگ  کے کرتے میں نظر آرہے ہیں۔دونوں کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر سارہ کی معصوم اور ابراہیم کی شرارتی مسکراہٹ کی تعریف کی ہے،بھارتی میڈیا نے دونوں کو خوبصورت بہن بھائی قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان اپنے بچوں سے بیحد پیار کرتے ہیں،گزشتہ کچھ عرصے پہلے سیف نے ابراہیم کیلئے کہا تھا کہ ان کا بیٹا ان کا فخرہے۔

 

متعلقہ خبریں