ٹرمپ خاندان کو فرسٹ فیملی کا درجہ مل گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 10, 2016 | 14:56 شام

واشنگٹن: (مانیٹرنگ) صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد گیارہ رکنی ٹرمپ خاندان کو بھی امریکہ کی فرسٹ فیملی کا درجہ مل گیا۔ خاندان میں سب سے آگے میلانیا ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری بیوی اور خاتون اول ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کا اکلوتا بیٹا بیرن ٹرمپ ابھی دس سال کا ہے۔ جیرڈ كشنر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے بڑی بیٹی اوانكا کے شوہر ہیں۔

img.dunyanews.tv/images/userfiles/son%282%29.jpg" style="height:669px; width:1004px" />

اوانکا ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پہلی بیوی کی اکلوتی اولاد ہیں۔ ٹفنی ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری بیوی مارلا میپلز کی بیٹی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پہلی بیوی اوانا کے سب سے بڑے بیٹے ہیں جس کی شادی ونيسا سے 2005 میں ہوئی ان دونوں کی بیٹی کائی ٹرمپ ابھی آٹھ سال کی ہیں۔

ایرک ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی اوانا سے تیسری اولاد ہے اور اس کی شادی 2014 میں لارا يناسكا سے ہوئی۔