سالوں سے بیمار لوگوں کی شفایابی کا سال 2022ء

2022 ,فروری 9



2022ء سالوں سے بیمار لوگوں کی شفا یابی کا سال ثابت ہو رہا ہے۔۔یا شاید مجھے لگ رہا ہے۔۔ اس سال کا مزید ایک اور دھچکا۔۔ ہر دل عزیز پیاری ہستی بشری رحمن صاحبہ انتقال کر گئیں۔۔ اس سال نے بہت سے ایسے لوگوں کو پردہ عطا کیا جو سالوں سے بیمار تھے۔۔ جو لوگ اپنی اولاد کے محتاج اور چلنے پھرنے سے عاجز آ چکے تھے۔ یہ سال رفتہ رفتہ کئی لوگوں کو ہم سے جدا کر چکا ہے اب تو موبائل فون کے بجنے پر دل کی دھڑکنیں بھی بے قابوں ہو جاتی ہیں اور فون سننے سے پہلے ہی دعا لبوں پر آ جاتی ہے کہ یا اللہ ہر طرف خیر ہو۔۔ یہ سال کے دوسرے مہینے کا پہلا عشرہ ہے اور ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم صدیاں اسی سال میں گزار چکے ہیں۔اب تک اتنے لوگ دنیا فانی سے جا چکے ہیں کہ اب تو گنتی بھی یاد نہیں رہی۔۔۔ یہ سال لمحہ بہ لمحہ موت سے قریب ہوتا محسوس ہو رہاہے۔۔ قیامت کا دن سر پر منڈلا رہا ہے اور ہم لوگ پھر بھی اللہ کے حکم کی نافرمانی کرتے ہوئے زندگی گزار رہے ہیں۔۔ امتحان کی گھڑیاں قریب آ رہی ہیں اور ہم ہیں کہ بنا تیاری کے فانی دنیا کی رنگینیوں میں وقت برباد کر رہے ہیں۔۔۔ حالات کچھ ایسے ہیں کہ سجدہ اللہ کے حضور ہو بھی تو دماغ دنیاوی کاموں میں الجھا رہتا ہے۔۔۔ دلوں کی بے چینیاں بھر رہی ہیں۔۔۔ زندگی تنگ ہوتی جا رہی ہیں۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی جانب سے اتری آخری کتاب کا ایک ایک لفظ سچا ہوتا دکھائی دے رہے ہیں۔۔۔ لیکن ہم وقت کو ریت طرح ہاتھ سے پھیسلتا دیکھنے کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔۔۔ خاموش تماشائی کا کردار ایسے ادا کر رہے ہیں جیسے اربوں کی پراپرٹی اپنے نام کروا رہے ہوں۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے ۔۔ راہ راست پر چلائے اور نیک کام کرنے کی توفیق دے تاکہ زندگی کے باقی کے دن ہم کچھ نیکیاں کما سکیں ۔۔۔ کہ اللہ کے حضور جب سوال کیا جائے کہ کیا لائے ہو تو ہمارا دامن خالی نہ ہو۔۔۔ دنیا میں کسی کے گھر کیا لے کے جانا ہے اس کی فکر میں رہتے ہیں۔۔۔ لیکن مرنے کے بعد جس جہان جانا ہے وہاں تو ہمیشہ کی زندگی ہے وہاں کیا لے کر جانا ہے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہیں۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمارے لیے توبہ کے دروازے کھول دے آمین۔۔۔ اور یہ سال جس طرح ہمارے پیاروں کو جدا کر رہا ہے ڈر لگا رہتا ہے۔۔۔۔ اللہ جی ہم میں مزید ہمت نہیں ہے کہ "انا للہ ۔۔۔" کا ورد کر سکیں۔۔۔ یہ الفاظ ہر دوسرے لمحے لبوں سے ادا ہوتے ہیں۔۔۔ اب ہمت نہیں ہے کہ مزید کسی کی جدائی برداشت کر سکیں۔۔۔اللہ جی ہم گناہ گار بندے خطا کار بندے آپ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔۔۔ یا تو پچھلا سال لوٹا دے یا یہ سال بدل دے۔۔ پلیز (تحریر:مہرماہ )

متعلقہ خبریں