2025 کو انتخابات
تحریر: ستارچوہدری
| شائع |
اچانک آندھی چلی،نمبردار کی بیٹی کا دوپٹہ اڑ کرمراسی کے گھر جاگرا،مراسی نے ادب واحترام سے اٹھایا،مٹی لگی ہوئی تھی،سرف ایکسل سے دھویا،خشک ہوا تو سوچا اب اسے نمبردارکے گھر دے آتاہوں،لیکن غور سے دوپٹہ دیکھا تو معلوم ہوا اسے پیکو ہونےوالی ہے،مراثی بھاگ کر شہر گیا اور دوپٹے کو پیکو کرالایا،ساتھ اس کی خوبصورت پیکنگ بھی کرالی،گھر واپس آیا۔شام کونمبردارکے دروازے پر دستخط دی،نمبردارباہرآیااور بولا،او اللہ دتیہ !!
خیر اے۔۔۔مراثی بولا،نمبردارصاحب رات کو جب آندھی چلی تھی بیٹی کا دوپٹہ اڑکر ہمارے گھر چلا گیا تھا،اسے واپس کرنے آیا ہوں،نمبردار کی بیٹی بھی ساتھ کھڑی تھی،مراثی نے اسے پیکٹ تھما دیا،سکینہ نے پیکٹ کھولا،دیکھا،مراثی بولا،بیٹی !! دیکھو میں نے آپ کے دوپٹے کو پیکو بھی کروادی تھی،سکینہ کی ہنسی نکل گئی،مراثی پریشان ہوگیا، کہ۔۔۔اس نے کتنی محنت اور محبت ،خلوص،احترام سے یہ سب کچھ کیا کہ نمبرداراوراسکی بیٹی خوش ہوجائے اور کچھ حاصل کرسکوں،لیکن ۔۔۔۔ مراثی بولا،بیٹی آپ ہنسی کیوں ہیں۔۔۔ ؟مریم کیوں ہنسی ؟ بعد میں بتاتا ہوں،اس سے ملتی جلتی ایک خبر یاد آگئی۔۔۔
عام انتخابات2025 کو ہونے جارہے ہیں ۔۔۔ کیسے اور کیوں ؟ آپ نے سنا ہوگا ’’کاٹھ کی ہنڈیا بار بار نہیں چڑھتی ‘‘ ۔۔۔ ن لیگ نے جتنے بھی الیکشن جیتے سب دھاندلی سے جیتے،پہلی بار جے یوآئی بنا کر میدان مارا،جے یوآئی کیسے بنی،کس نے بنائی،سب جانتے ہیں،لکھنے کی ضرورت نہیں،دوسری بارپیپلز پارٹی کودیوار سے لگانے کیلئے فرمائشی طور پر دوتہائی اکثریت دلوائی گئی،تیسری بار سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی مہربانیوں سے آر اوز کے ذریعے عوام مینیڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔۔۔اب کی بارقاضی اور کمپنی کی مدد سے ایک بارپھر آر اوزکے ذریعے واردات ڈالی گئی۔۔۔ اور اس بار کاٹھ کی ہنڈیا کو آگ لگ گئی ہے۔۔۔اس بار عدلیہ کے بجائےبیوروکریٹس کوآراوز بنایا گیا تھا،قاضی صاحب کی مہربانی سے۔۔۔ وہ کیوں؟وارداتیوں کوخبرمل گئی تھی،اس بارججز انکے مطلوبہ نتائج نہیں فراہم کرینگے،سول ججزپکا ارادہ کرچکے تھے کہ دھاندلی نہیں ہونے دینگے،اس لئے بیوروکریٹ سے انتخابات کروائے گئے۔۔۔
رات کے 12بجے تک کوئی حلقہ ایسا نہیں تھا جہاں پی ٹی آئی کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کا امیدوار جیت رہا ہو،اسکے بعد نتائج روک لیئے گئے اورآراوز کے پیچھے ٹیمیں چڑھ گئیں،کسی کوبلیک میل کرکے،کسی کو لالچ دیکر،کسی سے زبردستی مرضی کے نتائج حاصل کرلئے گئے،تحریک انصاف نے بھی پلاننگ کی ہوئی تھی ،انہوں نے فارم45حاصل کئے بغیر پولنگ اسٹیشنز نہ چھوڑے،جب آراوز نے فارم47 جاری کئے تو ٹیمپرنگ پکڑی گئی،چور چوری کرتے وقت کچھ نشانات ضرورچھوڑ جاتاہے جس سے وہ پکڑا جاتا ہے،اگلی غلطی الیکشن کمیشن سے ہوئی ،اس نے وہی ٹیمپرڈ فارم47 اپنی ویب سائٹس پرڈاؤن لوڈ کردیئے۔۔۔بات ٹربیونل تک پہنچ گئی،اس میں ہائی کورٹس کےججز شامل ہیں،اسلام آبادکے تین حلقوں سے بات شروع ہوئی،جب ٹربیونل نے حکم دیا کہ ن لیگ کے رکن اسمبلی اپنےاصل فارم45جمع کرائیں اور ساتھ حلف نامہ بھی جمع کرائیں،اس حکم نے لیگی ارکان کی نیندیں اڑا دیں،وہ جانتے ہیں فارم45 میں تو وہ ہارے ہوئے ہیں،فارم45ٹیمپرڈ ہے،اس سے ان کی ایم این اے شپ ختم ہوجائے گی اور رہا حلف نامہ وہ جھوٹا ثابت ہوجائے گا،جس کی سزا تین سال قید ہے،تین سال قید کے ساتھ پانچ سال کیلئے نااہلی بھی ہوجائے گی،یعنی کہ رکن قومی اسمبلی بھی نہ رہے،ساتھ تین سال قید اور پانچ سال کیلئے نااہلی۔یہ سب کچھ خوفناک حد تک معاملہ جارہا تھا،تینوں ایم این ایز الیکشن کمیشن کے پاؤں پڑ گئے کہ بچاؤ حضور،الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کوکام سے روک دیا اور نئےٹربیونل کے پاس کیس بھیجنے کا حکم جاری کردیا،پی ٹی آئی کے ارکان ہائی کورٹ پہنچ گئے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکش کمیشن کاحکم معطل کرکے پرانےٹربیونل کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔۔۔
آگے چلتے ہیں لاہور کے ٹربیونل کی طرف،یہاں صرف دوججوں کو ٹربیونل کیلئے تعینات کیا گیا تھا،لیکن چیف جسٹس شہزاد ملک میں اس ٹربیونل میں مزید ججزبھیج دیئے تاکہ کیس جلدنمٹا دیئے جائیں،اس پر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ چلا گیا ،لیکن عدالت عظمیٰ نے سٹے آرڈر نہیں دیا،ٹربیونل کوکام جاری رکھنے کاحکم دے دیا،اس ٹربیونل نے مریم نواز،حمزہ شہباز،عون چوہدری ،علیم خان کو حکم دےدیاہے کہ اپنے فارم45جمع کرائیں اور ساتھ حلف نامے بھی جمع کرائیں۔اس حکم پر چاروں ارکان،خاص طور پر وزیراعلیٰ مریم نواز دیواروں سے سرٹکرا رہے ہیں۔مریم نواز چیخ رہی ہیں،اوپر بلکہ بہت اوپر رابطےکررہی ہیں کہ یہ کیا ہورہا ہے؟اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی حل نہیں نکل رہا۔یہ سات ارکان ٹریلر ہے،فلم اس کے بعدچلے گی کیونکہ تحقیقات کے مطابق ن لیگ نے صرف سترہ سیٹیں جیتی ہیں۔۔۔
ایک توایوان سے فارغ ہوں گے،دوسرا تین سال قید اور پانچ سال کیلئے نااہلی،اس طرح اگلےالیکشن میں ن لیگ کی طرف سے کوئی الیکشن لڑنے والانہیں ہوگا،پورا شریف خاندان سزا بھی کاٹے گا اور پانچ سال نااہلی بھی ۔۔۔ جہاں ن لیگ کنویں میں گرے گئی ،وہاں وہ بیوکریٹس جنہوں نے جعلی فارم 47 تیار کئے وہ بھی مارے جائیں گے،الیکشن کمیشن بھی پھنس جائے گا،عدلیہ کاموڈ آجکل بڑا جارحانہ ہے۔ اب ن لیگ کے پاس آخری آپشن کیا بچا ہے؟ جس سے وہ قید اور نااہلی سےبچ پائیں، آخری حل صرف ایک ہی بچتا ہے کہ اسمبلی توڑ دیں اور نئے انتخابات کااعلان کردیں،نواز شریف عزت بچانے کیلئےپریس کانفرنس کریں کہ وہ بے اختیارحکومت نہیں چلانا چاہتے۔۔۔نوازشریف کے قریبی ساتھی جاوید لطیف نے ایک چینل پر کہہ دیا ہےنئے اتخابات کا اعلان کیا جائے۔۔۔بس آپ سمجھیں 2025عام انتخابات کا سال ہے۔
یادآیا نمبردار کی بیٹی ہنسی کیوں؟۔۔۔۔اللہ دتہ نے پوچھا،بیٹی آپ ہنسی کیوں ہیں؟سکینہ کازوردار قہقہ نکل گیا،کہنی لگی،چاچا جی!!یہ میرا دوپٹہ نہیں،میرے ابا جی کی دھوتی ہے۔نوازشریف ہمیشہ نمبردارکی دھوتی اس کی بیٹی کا دوپٹہ سمجھ کر پیکو کراتے رہے ہیں،اس بار تو مریم نواز نے ساتھ دیتے ہوئے پیکو کے ساتھ گوٹا کناری بھی کئی تھی۔۔۔ لیکن۔۔۔اس بارراز کھل گیا وہ سکینہ کا دوپٹہ نہیں،نمبردار کی دھوتی ہے۔