پھیپڑوں کے سرطان کا باعث بننے والا پروٹین

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 02, 2016 | 20:58 شام

 

پھیپڑوں کے سرطان کی بیماری میں مبتلا ہونے کی علامت یہ ہے کہ متاثرہ شخص سینے میں درد، سانس لینے کے دوران دقت، وزن میں کمی، سر اور جسم کی ہڈیوں میں درد محسوس کرتا ہے۔ جنوبی کوریا کے ایک طب کے طالبعلم نے دعویٰ کیا ہے کہ پھیپڑوں کے سرطان کا باعث بننے والا پروٹین دریافت کرلیا گیا ہے۔یو ایس ای ون نامی پروٹین عام طور پر پھیپڑوں کے  سرطان میں مبتلا شخص میں ڈی این اے ٹیسٹ میں شناخت کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ میں یہ بات بھی منظر عام پر آئی ہے کہ پھیپڑوں کے  سرطان میں مبتلا شخص میں یہ

پروٹین نہ صرف زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے بلکہ یہ ٹیومر کی تشکیل کا سبب بننے والے پروٹینز کی زندگی کو بھی طوالت مہیا کرتا ہے۔واضح رہے کہ اولسن کالج آف میڈیسن کے  طب کے طالبعلم چانگ لی  کی زیر نگرانی یہ ریسرچ کی گئی ہےجبکہ ہر سال دس لاکھ سے زائد افراد پھیپڑوں کے سرطان کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں کیونکہ اس بیماری کی شناختی علامتوں کے فقدان کے باعث شناخت دشوار کن ہے۔