آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک): کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کرکٹ سے کنارہ کشی اور شادی کے خاتمے کے بعد خود کشی کے لیے تیار ہوگئے تھے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہوگ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 2007 میں ہرطرز کی کرکٹ سے کنارکشی کے بعد سابق بیوی ایندریا سے شادی شدہ زندگی کو بچانے کے لیے ان کے پاس کوئی چارہ نہیں رہ گیا تھا۔بریڈ ہوگ نے سات ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 2003 اور2007 میں ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلیا کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔