کویت میں غربت دندنانے لگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 01, 2016 | 19:01 شام

 

ویت سٹی : کویت کی حکومت نے 2020ء تک ہر قسم کی سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

 

کویت سٹی(مانیٹرنگ)

 

کویتی حکومت نے تمام پبلک سبسڈیز کے جائزے کیلئے ایک کیمشن تشکیل دیا ہے جو اس سلسلے میں اپنی سفارشات مرتب کرے گا، اعلان کے مطابق 2020ء تک تمام قسم کی عوامی مراعات مرحلہ وار ختم کردی جائیں گی اور یہ عمل بتدریج ہوگا جو آئندہ سال سے شروع ہوسکتا ہے۔

 

کویت کے جاری بجٹ میں پبلک سبسڈی اور سماجی ایڈ کی مد میں

3 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔

 

گذشتہ ماہ کویت کی پارلیمنٹ نے پیٹرول پر سبسڈی ختم کردی تھی، کویت کو آئندہ سال کے مالی بجٹ کیلئے 29 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔