خواجہ اظہار الحسن بھی چور سے نہ بچ سکے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 20:21 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): متحدہ رہنما عامر خان کا بٹوہ چوری ہونے کے بعد اب متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن کا موبائل فون چوری ہوگیا، خورشید شاہ، مراد علی شاہ، منظور وسان اور سینیٹر سعید غنی بھی چوری کا شکار ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنمائوں کی ہجوم کے درمیان قیمتی اشیا چوری ہونے کا سلسلہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی تدفین کے موقع سے شروع ہوا، تدفین میں خورشید شاہ کی جیب سے 15 ہزار روپے نقد چوری ہوئے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزیر منظور وسان کے موبائل فو

نز ان کی جیبوں سے نکال لیے گئے۔دو روز بعد لاہور میں ہی جہانگیر بدر کی رسم قل میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی اور رہنما شوکت بسرا کی چپلیں چوری ہوگئیں، دونوں رہنمائوں کو گاڑی تک ننگے پیر جانا پڑا۔بدھ کو کراچی میں سینٹرل جیل کے باہر میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی کے لیے باہر موجود ہجوم کے درمیان ڈپٹی کنوینر عامر خان کی جیب سے کسی نے ان کا موبائل فون نکال لیا اور اب مزار قائد کے باہر خواجہ اظہار الحسن کا موبائل فون چوری ہوگیا۔موبائل فون چوری ہونے کے بعد رہنما متحدہ پاکستان خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ لگتا ہے مجھ سے زیادہ کوئی اور موبائل فون کا ضرورت مند تھا۔