ایم کیو ایم مزید اختیارات چاہتے ہیں تو اس کے لیے باقاعدہ قانون سازی کرنی پڑے گی۔سراج درانی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 20:32 شام

 

بھٹ شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک): اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا ہے میئر کراچی کے پاس جتنے اختیارات ہونے  چاہیئں دے چکے ہیں، اگر ایم کیو ایم کے میئر کو مشرف دور کے اختیارات چاہتے ہیں تو یہ ممکن نہیں ہے۔شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے وسیم اختر کی رہائی پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میئر کے پاس اختیارات موجود ہیں تاہم مشرف دور کے اختیارات کسی کو نہیں دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو جتنے اخت

یارات دیے جانے چاہیں دے چکے، اگر ایم کیو ایم مزید اختیارات چاہتے ہیں تو اس کے لیے باقاعدہ قانون سازی کرنی پڑے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے اب کراچی کے معاملات حل ہوجائیں گے، وسیم اختر کا معاملہ عدالتوں میں تھا اور وہیں سے انہیں ضمانت ملی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی وسیم اختر کو اُن کی رہائی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب کراچی وہ اب کراچی والوں کی خدمت کریں گے۔یاد رہے اشتعال انگیز تقاریر اور دہشت گردوں کے علاج و معالجے کے کیس میں وسیم اختر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا تھا تاہم آج وسیم اختر تمام کیس میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔