جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیامیں شاندارپرفارمنس کےبعدوطن واپس

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 18:32 شام

 

 پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کوالالمپور سے قومی ائیر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچی۔جونئیر ہاکی ٹیم نے جوہر بارو میں ہونے والے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں شرکت کی اور ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔جونیئر ہاکی ٹیم کےہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیااوراب ان کا اگلا ہدف بھارت میں ہونے والا جونئیر ہاکی ورلڈ کپ ہے لیکن میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے۔یاد رہے کہ پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کو فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کےدرمیان ایونٹ کا فائنل ملائیشیا کے شہر جوہاربارو میں ہوا جہاں دونوں ٹیموں میں دلچسپ مقابلے کےبعد حریف ٹیم نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو1-3 سے شکست دے کر فائنل جیت لیاتھا۔