عمران خان نے ڈان لیکس پر کمیٹی ہی کو غیر ضروری قرقر دیدیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 08, 2016 | 18:33 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ)عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پاناما لیکس و دیگر میڈیا معاملات پر غور کیا گیا۔عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ انگریزی اخبار کی خبر سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی سازش تھی۔ انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی پر بھی سوالات اُٹھائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے سربراہ جسٹس عامر رضا کے شریف خاندان کے ساتھ قریبی مراسم ہیں۔ پاکستان میں ریٹائرڈ ججز کے ذریعے کمیشن کا قیام سرد خانے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چوہدری نثار کے پاس ثبوت ہیں تو کمیٹی کے قیام کی کیا ضرورت ہے۔