ٹوئنکل کھنہ نے فلمی دنیا چھوڑ کر اکشے کمار سے شادی کر لی تھی

2016 ,نومبر 15



 

شو کے دوران اکشے کمار اور اپنی حاضر جوابي کے لیے مشہور ٹوئنکل کھنہ نے ذاتی زندگی سے متعلق بھی کئی دلچسپ پہلوں کا ذکر کیا۔بالی وڈ کے فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر کے معروف شو 'کوفی ود کرن' پر آنے والے بالی وڈ ستاروں کی باتیں اکثر سرخیاں بن جاتی ہیں۔اس بار اس پروگرام میں شرکت کے لیے اداکار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ پہنچے تھے۔شو کے دوران اکشے کمار اور اپنی حاضر جوابی کے لیے مشہور ٹوئنکل کھنہ نے ذاتی زندگی سے متعلق بھی کئی دلچسپ پہلوں کا ذکر کیا۔ایک سوال کے جواب میں اکشے کمار نے کہا کہ جب وہ ٹوئنکل کا ہاتھ مانگنے کے لیے ان کی والدہ ڈمپل كپاڈيا سے ملنے گئے تو اس وقت تک ڈمپل سمجھتی تھیں کہ وہ ہم جنس پرست ہیں اور وہ ان کی بیٹی کی زندگی خراب کر دیں گے۔۔بالی وڈ کے مشہور تینوں خان، سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے سٹارڈم سے موازنہ کرنے پر اکشے کمار نے بہت نپا تلا لیکن مناسب جواب دیا۔کس کا سٹارڈم زیادہ طویل چلے گا؟ اس کے جواب میں اکشے نے کہا: 'تینوں خان سگریٹ نوشی چھوڑ دیں، تو شاید وہ زیادہ دن سٹار بنے رہیں گے، ورنہ میں۔'شو میں کئی بار ایسے مواقع بھی آئے جب حاضر جواب ٹوئنکل نے کرن جوہر کو چپ کرا دیا۔ٹوئنکل سے یہ پوچھنے پر کہ تینوں خانوں میں سے وہ کس کو بہتر مانتی ہیں، ٹوئنکل نے کہا: 'اس لسٹ میں ایک اور خان 'فواد' کا نام شامل کر لو اور پھر بتاؤ گی تمہیں کون پسند ہے؟

ٹوئنکل اور کرن نے ایک ہی سکول میں تعلیم پائی تھی اور شو کے دوران کرن نے تسلیم کیا کہ کسی زمانے میں وہ ٹوئنکل کھنہ پر فدا تھے۔ٹوئنکل نے فلمی دنیا چھوڑ کر اکشے کمار سے شادی کر لی تھی۔کرن کی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' میں رانی مکھرجی نے جو کردار ادا کیا ہے اس کے لیے پہلے پیشکش ٹوئنکل کو کی گئی تھی اور وہ ان کے گھر فلم کی کہانی سنا کر بھی آئے تھے، لیکن ٹوئنکل پر اس کا ذرا بھی اثر نہیں ہوا تھا۔ٹوئنکل کے مسترد کرنے کے بعد ہی کرن جوہر نے رانی مکھرجی کو یہ رول دیا تھا۔کرن نے 'کچھ کچھ ہوتا ہے' میں رانی مکھرجی کے کردار کا نام 'ٹینا' رکھا جو دراصل ٹوئنکل کے گھر کا نام ہے۔شو میں اکشے نے 2004 میں آنے والی فلم 'میری بیوی کا جواب' کے كلائیمیکس کے بارے میں بتایا کہ پروڈیوسر نے شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی یہ فلم چھوڑ دی تھی۔اکشے کمار نے بتایا: 'فلم کے آخری منظر میں سری دیوی اور میں ہاتھ پکڑ کر کہتے ہیں، اب ہم بدلہ لیں گے اور پھر سکرین پر لکھا ہوا آتا ہے، انھوں نے بدلہ لے لیا۔ یہ فلم آج بھی اسی طرح سے موجود ہے، کیونکہ انتقام لینے والا سین شوٹ ہی نہیں کیا گیا تھا۔'

متعلقہ خبریں