جنوبی افریقہ کے کھیلاڑیوں نے بازی جیت لی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 16:50 شام

 

آسٹریلوی ٹیم نمبر3بیٹسمین عثمان خواجہ کی زبردست مزاحمت کے باوجود پرتھ میں تاریخ رقم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی جسے ہدف عبورکرنے کیلئے 539رنزکا ہدف ملاتھا اور تاریخ میں آج تک کوئی بھی ٹیم 500سے زائدرنزکا ہدف عبورنہیں کرسکی ہے۔اس لئے کینگروزسے اُمیدیں وابستہ کی جارہی تھیں کہ وہ یہ تاریخ رقم کرے گی۔آج میچ کے آخری روز آسٹریلیانے169/4کے اسکورسے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو عثمان خواجہ نے عمدہ کھیل جاری رکھتے ہوئے میچ کو ڈراکرانے کی کوشش کی تاہم97کے انفرادی اسکورپروہ بھی

ہمت ہار گئے۔ بعدازاں ناقابل شکست60رنزبنانے والے وکٹ کیپر پیٹرنیول نے کافی دیر تک شکست کو ٹالے رکھامگر ساتھی بیٹسمینوں کی سپورٹ نہ ملنے کے سبب وہ جنوبی افریقہ کو177رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرنے سے روک نہ سکے۔