پاکستانی طلبہ نے ملک کے لیے ایک اور اعزاز جیت لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 20:45 شام

 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی طلبہ سائنسی میدان میں بازی لے گئے، سائنسی تجربات کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی طلباء نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔پاکستانی طلباء نے امریکہ میں منعقدہ تجرباتی مقابلوں میں پہلی بارحصہ لیا اور ضرر رساں بیکٹیریا کو مفید بنانے کا کامیاب تجربہ پیش کرکے کانسی کا تمغہ حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کردیا۔پشاور سے تعلق رکھنے والی طالبات بھی کامیاب ٹیم کا حصہ رہیں، جو اپنی جیت پرخوشی اور روشن مستقبل کے لئے پرامید ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور نجی یونیور

سٹی کے تعاون سے ہی عالمی مقابلے میں شرکت ممکن ہوئی ہے۔