جسٹن بیبر نے ایک برگر پر ایک لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 31, 2016 | 18:51 شام

یورکشائر(برطانیہ): معروف گلوگار جسٹن بیبر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک برگر کھانے کے لیے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی کینیڈین گلوگار جسٹن بیبر نے اپنے 5 دوستوں کے ہمراہ برطانیہ کے شہر جنوبی یورکشائر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک برگر کا آرڈر دیا جس میں فرینچ فرائز اور ملک شیکس بھی شامل تھے لیکن اس آرڈر کی حیران کن بات اس کا بل تھا جو ایک ہزار ڈالر بنا اور یہ پاکستانی کرنسی میں ایک لاکھ 4 ہزار 795 روپے بنتے ہیں
جب کہ ان کے تمام دوستوں نے اس بل کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر مداحوں کے ساتھ اپنے خراب رویئے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔