پاناما کیس پر مٹی ڈالنے کیلئے گورکن سرگرم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 10:08 صبح

لاہور(مانیٹرنگ) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے مجوزہ کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے.

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر  درخواست میں درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت ٹی او آر بنانے کی مجاز نہیں۔ اپنی درخواست میںبیرسٹر ظفراللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کمیشن بنانے کی حکومتی درخواست پہلے ہی مسترد رچکی ہے اور چیف جسٹس نے حکومت کو معاملے کی تحقیقات کے لئے قانون سازی کی تجویز دی تھی۔ انکوائری کمیشن بل 2016 بھی پارل

یمنٹ میں زیر التواءہے ، ایسے میں عدالت پارلیمنٹ کے اختیار میں مداخلت کیسے کر سکتی ہے؟ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے اور عدالتیں بھی پارلیمنٹ کے قوانین پر عمل درآمد کی پابند ہیں، عدالت معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز بنانے کی مجاز نہیں۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ کسی سیاسی خاندان کا تنازع عدالت کا اختیار سماعت نہیں ہے ،کوئی بھی مخالف اس طرح عدلیہ کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔