راﺅ تحسین بھی فارغ،مزید برطرفیوں کا امکان،گرفتاریاں بھی ہونگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 29, 2016 | 12:32 شام


اسلام آباد(ویب رپورٹ)اے آر وائی نیوز کے مطابق پریس انفارمیشن افسر راﺅ تحسین کو بھی فارغ کردیا گیا۔وہ پرویز رشید کے فرنٹ مین کے طور پر جانے جاتے تھے۔کہا جارہا ہے کہ ڈان کو خبر فیڈ کرنے کے معاملے میں مزید برطرفیاں ہونگی اور گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں۔پرویز رشید کو پہلے ہی فارغ کیا جا چکا ہے۔وہ خود اس اجلاس میں موجود نہیں تھے تاہم خبر انہوں نے لیک یا فیڈ کی،ان تک یہ خبر کیسے پہنچی اس کی تحقیقات یقینا ہوگی اور پرویز رشید سے بڑے نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔پرویز رشید سے بڑے ناموں میں اندازہ کرلیں

کون کونسے نام ہونگے۔ مریم نواز کی میڈیا ٹیم بھی اس معاملے میں ملوث ہو سکتی ہے