لاہور :320 کلو وزنی نوجوان کا کامیاب آپریشن
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 07, 2016 | 19:25 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):لاہور کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے 320 کلو وزنی نوجوان کا آپریشن کرکے معدہ 75 فیصد چھوٹا کردیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عدنان کو کوئی بیماری نہیں تھی، زیادہ کھانے کی عادت نے اسے موٹا کردیا تھا۔گوجرانوالا کے وزنی نوجوان عدنان شیخ کا موٹاپا اتنا بڑھ گیا کہ اس کا چلنا پھرنا بھی مشکل ہوگیا تھا، لاہور کےایک نجی اسپتال میں عدنان کا آپریشن اسپانسر شپ کے تحت کیا گیا ،جبکہ اسپتال نے بھی اپنی مقررہ فیس سے کم رقم لی۔ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ عدنان چھ ہفتے تک صرف مائع اشیا ہی لے سکے گا، ام
ید ہے دو سال میں اس کاوزن صرف 80 کلوگرام رہ جائے گا۔