الزامات ثابت کرو،خادم پنجاب کی عدالت میں طلبی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 04, 2016 | 08:06 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جہانگیر ترین کی جانب سے ہتک عزت کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔دوران سماعت جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان کے موکل جہانگیر ترین پر کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرانے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ، وزیراعلی کو سیکشن 8 کے تحت نوٹسز بھی بھیجے گئے مگر انہوں نے معافی نہیں مانگی
عدالت نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو 12 نومبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔یاد رہے کہ قرضے معافی کے الزامات پر جہانگیر ترین نے شہباز شریف کے خلاف تیس ارب روپے کے ہرجانے کا کیس دائر کررکھا ہے۔