وسیم اختر کی حب الوطنی کا جادو بھی بلاول کے سر چڑھ کر بولنے لگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 29, 2016 | 13:23 شام

کراچی(مانیٹرنگ) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہاہےکہ ڈاکٹر عاصم کے معاملے میں حکومت زیادتی کررہی ہے۔

 

بلاول بھٹو نےڈاکٹر عاصم سے جناح اسپتال میں ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے ڈاکٹر عاصم کو گلے لگایا، خیریت پوچھی۔ انھوں نے ڈاکٹر عاصم کو کہا کہ آپ کو قانونی حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ضمانت کی درخواست پر شنوائی نہیں کی جارہی۔ بلاول نے اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے کہاکہ سولہ مہینوں سے ڈاکٹر عاصم قید میں ہیں۔یہ ڈاکٹر عاصم ہیں، کوئی لال مسجد کا طالبا

ن نہیں۔ بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ ڈاکٹر عاصم اس معاشرے میں حیثیت رکھتے ہیں۔وزیر اعظم اس معاملے کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ چاہے معاملہ ڈاکٹر عاصم کا ہو یا میئر کراچی کا،انسداد دہشت گردی قوانین سیاسی کارکنوں کیلئے نہیں ہوتے۔ بلاول نے کہاکہ وزیر اعظم خود کو امیر المومنین کہلواتے ہیں۔

بلاول کامزیدکہناتھاکہ ہم سر عام آپریشن کا مطالبہ کرتے رہے۔کیا ہم واقعی دہشت گردی کے خلاف لڑرہے ہیں۔ بلاول  نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا۔میاں نواز شریف کراچی آپریشن سیاسی مفاد کے لئے استعمال کررہے ہیں۔