خطرناک 12ملزموں کی گرفتاری پرلاکھوں کےانعام کا اعلان
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 06, 2016 | 16:24 شام

محکمہ داخلہ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گرفتاری میں مدد دینے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ملزمان میں وزیر عرف اسرار ولد محمود جتوئی، گلزار ولد محمود جتوئی اور سیفل باغی ولد قندیرو کی گرفتاری پر15 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔
مفرور ملزمان رستم ولد شفیع محمود جتوئی، پنوں ولد بہادر جتوئی، اور شاہ نواز ولد سفیع محمد جتوئی کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
ادھر دیگر مفرور ملزمان حاجی ولد بہاد
محکمہ داخلہ کے ایک علیحدہ نوٹیفیکیشن میں مزید 3 مفرور ملزمان پر لاکھوں روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسرے نوٹیفیکیشن کے مطابق منظور ولد لال محمد عرف لالو بروہی پر 10 لاکھ روپے جبکہ گل جان ولد عبدالقدیر بروہی اور رسول بخش ولد گل سیورو پر 5،5 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن میں ملزمان کا تعلق کسی بھی تنظیم یا گروپ اور سیاسی جماعت سے نہیں بتایا گیا اور نہ ہی ان کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔