5000 کا نوٹ بند ؟ وزارت خزانہ نے اہم اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 09:01 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ نے پانچ ہزار روپے کانوٹ ختم کرنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پانچ ہزار روپے والا نوٹ ہرگز ختم نہیں کیا جارہا ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق 5 ہزارروپےکےنوٹ کو ختم کرنےسےمتعلق آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پانچ ہزار والے نوٹوں کو ختم کرنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا  اور نہ ہی ان نوٹوں کو بند کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشہ مالی سال کےدوران کل کرنسی کا17فیصد 5ہزار روپےکےنوٹوں پرمشتمل تھا اگر 5ہزار

روپے کا نوٹ ختم کرنے سے کاروباری طبقے کے لیے مسائل ہوں گے۔ترجمان کے مطابق عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا جس میں ورلڈ بینک کے صدر نے سندھ طاس معاہدے پر اسحاق ڈار کے خط پر بات کی جب کہ اسحاق ڈار نےورلڈ بینک کو سندھ طاس معاہدے پر قانونی ذمےداری اداکرنے کو کہا ہے۔