ایسا آرٹسٹ جس نے سب کو حیران کر دیا
یوں تو دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں، لیکن ان میں سے کچھ فنکار ایسے بھی ہیں ،جو اپنے فن کو اس انداز میں پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والوں کیلئے اصل اور نقل کا فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے اس ماہر آرٹسٹ کا شمار بھی ایسے ہی فنکاروں میں کیا جا سکتا ہے، جس نے کینوس پر یوں رنگ بکھیرے کہ حقیقت سے قریب تر تصاویر بنا ڈالیں۔ا سٹیفین نامی فنکار نے پینسل اور رنگوں کی مدد سے ایسے خوبصورت اور منفرد شاہکار تیار کئے ہیں، جنہیں دیکھ اصل اور نقل کا فرق کرنا بہت مشکل ہے ۔