وینا ملک اور اسد خٹک عمران خان کے جلسے میں شرکت کے لیے پر جوش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 30, 2016 | 18:42 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) : کپتان کی حمایت میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک بھی میدان میں آگئے، اسد خٹک نے اسلام آباد ڈاؤن کے لئے نیا پارٹی ترانہ بھی تیار کرلیا ہے۔دونوں میاں بیوی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کپتان کا ساتھ دیا، اب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسد خٹک نے مشن لاک ڈاون کے لئے نیا ترانہ بنا لیا۔اسد خٹک کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری سے ڈرنے والے نہیں،۔ کپتان کی کال پر اسلام آباد ضرور جائیں گے۔ وینا ملک نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اسد خٹک نیا ترانہ دو نومبر کے دھرنے میں پرفارم کریں گے۔