دیپکا پڈوکون کا سب سے مہنگا ترین اپارٹمنٹ

2016 ,نومبر 13



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے والد پرکاش پڈوکون  کے لیے سب سے مہنگے ساحلی علاقے پربھا دیوی میں 40 کروڑ روپے کا فلیٹ خرید کر انہیں تحفے میں دے دیا۔

دپیکا پڈوکون ممبئی کےمہنگے ترین ساحلی علاقے پربھادیوی میں رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے 2010 میں 16 کروڑ میں فلیٹ خریدا تھا لیکن اب اداکارہ نے اسی اپارٹمنٹ کے 30 ویں فلور پر 40 کروڑ روپے میں نیا فلیٹ خریدا ہےاداکارہ کے نئے  فلیٹ کا شمار  ممبئی کے سب سے مہنگے ترین  اپارٹمنٹس میں کیا جارہا ہے جو کہ 4  لگژ ری بیڈ روم پر مشتمل ہے جب کہ دپیکا پڈوکون کے والدین نئے فلیٹ  کی شان و شوکت دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے جس پر ڈمپل گرل نے  فلیٹ والد پرکاش پڈوکون کو تحفے میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ دوسری جانب دپیکا  والدین کے ساتھ نئے فلیٹ میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں  اور جلد ہی پرانے اپارٹمنٹ کو خیرباد کہہ دیں گی۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون فلم نگری کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں جنہوں نے رواں سال امریکی میگزین فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فہرست میں بھی جگہ بنائی تھی۔

متعلقہ خبریں