انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں امپائر پر تشدد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 19:00 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک):تفصیلات کے مطابق کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پیچم ہاکی کلب نے سخت مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کیا تاہم اس دوران فاؤل کے معاملے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی لڑ پڑے۔امپائر تکریم افتخار نے جب کھلاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تو دونوں ٹیم کے ممبران نے امپائر کو زدوکوب کیا، جس کو دیکھتے ہوئے اولمپیئن حنیف خان نے گراؤنڈ میں آکر دونوں کھلاڑیوں پر شدید غصہ کیا اور لڑائی ختم کروائی۔کھلاڑیوں کی جانب سے امپائر کو زدوکوب کرنے کے باعث تکریم

افتخار نے مطالبہ کیا کہ جب تک نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سزا نہیں دی جائے گی وہ امپائرنگ کے فرائض ادا نہیں کریں گے۔میچ میں بد مزگی کے بعد انتظامیہ نے حنیف خان اکیڈمی پر ایک میچ کی پابندی جبکہ امپائر کو زدوکوب کرنے پر 4 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔