دسمبر میں کئی پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں لیکن میں کسی چیز سے خائف نہیں ہوں، حسن وقار۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 12, 2016 | 18:21 شام

 

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ڈائریکٹرحسن وقاص رانا کی نئی فلم’’یلغار‘‘آئندہ ماہ ریلیز ہوگی، جس کے لیے انھوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔حسن وقاص رانا کا کہنا ہے کہ فلم کی کاسٹ میں شان ، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عائشہ عمر، ایوب کھوسو، گوہر رشید، بلال اشرف، سکندررضوی، ثنا بچہ، عظمی ٰ خان، عمیر جسوال اورعاشر عظیم شامل ہیں۔ فلم میں شان نے کرنل کا کردار نبھایا ہے جب کہ اپنی پہلی فلم ’’وار‘‘ کی طرح میں نے ’’ی

لغار‘‘ میں بھی کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق اداکاری کی ہے لیکن میراکردار مختصر ہے۔حسن وقاص رانا نے مزید کہا کہ دسمبر میں کئی پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں لیکن میں کسی چیز سے خائف نہیں ہوں کیونکہ مجھے اپنے کام پر اعتماد ہے۔