زندگی میں پیسے کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن زندگی میں صرف پیسہ ہی اہم نہیں ہونا چاہئے.ہریتھک روشن

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 12, 2016 | 19:04 شام

 

لکھنؤ(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ ایکشن اسٹار ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ اپنی فلموں کی ناکامی سے مجھے مایوسی نہیں ہوتی کیوں کہ اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں۔بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ  ہریتھک روشن کی فلمیں بھی باکس آفس پر کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’’موہن جودڑو‘‘کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے حیرت انگیز ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ زندگی میں پیسے کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن صرف پیسہ ہی اہم نہیں ہونا چاہیے اور کامیابی کے لیے ہمیشہ  صبر کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلمی خاندان کا ہونے کی وجہ سے فلمیں تو مل جاتی ہیں لیکن ذہانت نہ ہو تو آگے بڑھنے میں کافی مشکل ہوتی ہے جب کہ فلموں کی ناکامی سے مجھے مایوسی نہیں ہوتی کیوں کہ اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں۔واضح رہے کہ ہریتھک روشن کی فلم ’’موہن جودڑو‘‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی تھی اور فلم نے 59 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔