بلاک بسٹر فلم 'انڈر ورلڈ، بلڈ وارز' کا دوسرا ٹریلر منظر عام پر

2016 ,نومبر 12



 

انسانی خون کے پیاسے خطرناک ویمپائرز پر مبنی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز 'انڈر ورلڈ 'سلسلے کی نئی سنسنی خیز فلم’انڈر ورلڈ: بلڈ وارز‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکارہ اینا فوئیسٹر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ حصوں کی طرح ایک بار پھر انسانی خون کے پیاسے ویمپائرزاپنے روایتی حریف خونخوار بھیڑیوں کے مابین جاری خطرناک جنگ کی عکاسی کر رہی ہے، جس میں ویمپائرز کی ڈیتھ ڈیلرسیلین ایک بار پھر نامور ہالی وڈ اداکاری کیٹ بیکن سیلے نبھا رہی ہیں۔ڈیوڈ کیرن، ٹام روزنبرگ اورلین وائس مین کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار کردہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار تھیو جیمز، ٹیرینٹ گیریٹ، تھوبیئس مینزیس،بریڈلے جیمز اور چارلس ڈینس شامل ہیں۔سنسنی خیز واقعات کی منظر کشی کرتی یہ ہارر ایکشن فلم اسکرین جیمز کے تحت آئندہ سال 6جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں