دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) : شارجہ ٹیسٹ میں مایوس کن پرفارمنس کے باعث پاکستانی کرکٹرز کی رینکنگ میں تنزلی آگئی۔آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، شارجہ ٹیسٹ ہارنے کے بعد بھی پاکستان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے لیکن ٹیم کے دو پوائنٹس کم ہوگئے۔نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں میں آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر جبکہ ہاشم آملہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یونس خان تیسرے ٹیسٹ میں ناقص کاکردگی کے باعث تین درجہ کمی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔چ
ار درجے خسارے کے بعد اسد شفیق بھی ٹاپ ففٹین سے باہر ہوگئے جب کہ مصباح الحق 10 ویں اور اظہر علی بدستور 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔