کراچی(پاکستان): مونگ پھلی ایک نہایت فائدہ مند خشک میوہ ہے جو انسانی جسم پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے لیکن یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ یہ ہر حالت اور ہرشخص کےلیے موزوں نہیں، کچھ جسمانی حالتوں میں اس کا استعمال آپ کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ جسم میں خارش ہونے کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال نہ کریں اس سے خارش کے مرض میں اضافہ ہوسکتا ہے۔حاملہ خواتین کے لیے انتباہ ہے کہ وہ مونگ پھلی کا استعمال نہ کریں اگر انہیں یہ میوہ مرغوب ہے اور اس اسے کھانا چاہتی ہیں توپ
ہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں اسی طرح کھانسی کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال بالکل ترک کردیں کیوں کہ یہ ایک تیلی سے بھرپور میوہ ہے جو کھانسی میں اضافہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔معدے اور یرقان کے مریض بھی مونگ پھلی کے زیادہ استعمال سے گریز کریں تاہم کم کھانے سے انہیں کوئی خاص نقصان نہیں پہنچے گا،معدے میں تیزابیت کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کے استعمال سے روکا جاتا ہے کیوں کہ خشک میوہ جات گرم تاثیر کے مالک ہوتے ہیں اس لیے مونگ پھلی بھی تیزابیت یا معدے میں گرمی کے مرض میں اضافے کا سبب بنتی ہے تاہم صحت مند معدے کے لیے نقصان دہ نہیں۔سانس کے مرض میں مبتلا یا دمہ کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کا استعمال فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان میں مبتلا کرسکتا ہے۔