دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف نے فلم نگری میں میرا تاثر خراب کیا۔رنبیر کپور
ممبئی(بھارت): بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو فلم نگری اور فلم بینوں میں اپنے تاثر کو خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے 2007 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی شہرت حاصل کرلی جب کہ نوجوان اداکار فلم نگری میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور یکے بعد دیگرے دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ افیئرز کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے ہیں لیکن اب اداکار نے اپنے برے تاثر کا ذمہ دار بھی اپنی سابقہ گرل فرینڈز کو قرار دے دیا ہے۔مشہور اداکارہ نیہا دہوپیا کے شو میں رنبیر کپور سے ’’پلے بوائے‘‘ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے کیرئیر کے ابتدا میں ہی فلموں میں کام کرنے والی 2 اداکاراؤں سے میرے تعلقات کی وجہ سے لوگوں میں غلط تاثر پیدا ہوگیا اور سب ہی مجھے پلے بوائے اور افیئرز میں ملوث سیریل ڈیٹر سمجھتے ہیں تاہم یہ بات جزوی طور پر ٹھیک ہے لیکن مکمل طور پر ایسا نہیں ہے۔