کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعید الزماں صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران انہوں نے گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی جبکہ دوسری جانب کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے بھی جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں کو مبارک باد دی۔