گلوکارہ ریشماں کو ہم سے جُدا ہوئے 3 سال گزر گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 03, 2016 | 18:05 شام

یادگار اور لازوال گیت گانے والی پاکستانی گلوکارہ ریشماں کو اس دنیا سے بچھڑے ہوئے تین سال گزر چکے ہیں۔ریشماں کا انتقال 3 نومبر 2013 کو گلے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث ہوا تھا۔1947 میں ہندوستان کی ریاست راجستھان میں پیدا ہونے والی 'بلبل صحرا' کہلانے والی ریشماں نے کئی عشروں تک لوک موسیقی میں اپنے سروں کا جادو جگایا۔انہوں نے 12 سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا اور 60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے پاکستانی فلموں کے علاوہ
بولی وڈ فلم نگری میں بھی اپنے آواز سے اپنے سحر میں مبتلا رکھا۔ان کے مقبول گانوں میں انکھیاں نوں رہنے دے انکھیاں دے کول کول، دمام دم مست قلندر، لمبی جُدائی وغیرہ شامل ہیں۔ریشماں نے اردو کے علاوہ پشتو، سندھی اور راجستھانی زبانوں میں بھی گیت گائے۔حکومت کی جانب سے ریشماں کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔