علی ظفر  کا ابھی تک بولی وڈ  کی فلموں پر راج

2016 ,نومبر 3



پاکستانی اداکار علی ظفر بولی وڈ فلم 'ڈیئر زندگی' میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ اہم کردار ادا کرنے والے ہیں تاہم خبریں تھیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی اور انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نرمن سنہا کی دھمکیوں کے باعث علی ظفر کا کردار کسی اور اداکار کو دے دیا۔ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس تھیں کہ فلم میں علی ظفر کا کردار اب اداکار طاہر راج بھاسن کرتے نظر آئیں گے تاہم 'ڈیئر زندگی' کی مشترکہ پروڈکشن کمپنی نے اس خبر کی تردید کردی۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پروڈکشن کمپنی سے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ علی ظفر ابھی بھی اس فلم کا حصہ ہیں اور ان کی جگہ کسی دوسرے اداکار کو کاسٹ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل فلم 'اے دل ہے مشکل' بھی فواد خان کے کردار کے باعث تنازع کا شکار ہوئی تھی، تاہم بعدازاں اسے ریلیز کردیا گیا، اس کے علاوہ فلم 'رئیس' کو بھی ماہرہ خان کی موجودگی کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم 'ڈیئر زندگی'، 'رئیس' اور 'اے دل ہے مشکل' تینوں ہی میں شاہ رخ خان موجود ہیں۔فلم 'اے دل ہے مشکل' میں شاہ رخ خان نے ایک مختصر کردار ادا کیا تھا، جبکہ فلم 'ڈیئر زندگی' اور 'رئیس' میں وہ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم 'ڈیئر زندگی' رواں ماہ 25 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں