جسٹس آمر رضا شریف فیملی کے قریبی ہیں،ڈان نیوز پر کمیٹی متنازعہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 08, 2016 | 09:25 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ) ڈان نیوز کی متنازعہ خبرپر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری متنازعہ خبر پر بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ چیئر مین کمیٹی عامر رضا شریف فیملی کے قریب ہیں لہذا انہیں کمیٹی کا حصہ نہ بنا یا جائے ۔
قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے پر حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے جس میں آئی ایس آئی ،آئی بی اور ایم آئی کا بھی ایک ا
واضح رہے کہ انگریزی اخبار ڈان نیوز میں متنازع خبر شائع کی گئی تھی جس سے دنیا میں فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچا ،اس خبر کے لیک ہونے کے بعد حکومت نے آزادانہ تفتیش کے لیے پرویز رشید کو بھی وزارت اطلاعات سے سبکدوش کیا تھا ۔