ملکہ حسن سارہ عیدان ملک سے فرار

2018 ,فروری 5



عراق کی ملکہ حسن سارہ عیدان خاندان سمیت ملک سے فرار ہوگئی ہیں، سارہ عیدان نےگزشتہ برس مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔مذکورہ مقابلے میں مختصر لباس کے ساتھ شرکت کے نتیجے میں عیدان خاندان کو تنگی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اسرائیلی ملکہ حسن آدار نے ایک اسرائیلی چینل کی ویب سائٹ کو بتایا کہ سارہ عیدان اپنے اہلِ خانہ سمیت عراق چھوڑ کر اس وقت امریکا میں مقیم ہے۔ آدار کے مطابقگزشتہ ماہ لاس ویگس مقابلے میں شرکت کے بعد سے وہ اپنی عراقی ہم منصب کے ساتھ رابطے میں ہیں اوریہ مقابلہ 26 نومبر کو پلانیٹ ہالی وڈ لاس ویگاس ہوٹل میں منعقد ہوا تھا۔واضح رہے کہ سارہ عیدان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اسرائیلی ملکہ حسن کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرنے کے جواز بھی پیش کیے تھے۔عیدان کے مطابق انہوں نے آدار کے ساتھ تصویر صرف یہ پیغام پہنچانے کے لیے بنوائی کہ فلسطین میں امن دیکھنا چاہتی ہیں

متعلقہ خبریں