عامر خان نے ترک گیم شو سے جیتی گئی لاکھوں روپے مالیت کی انعامی رقم شامی پناہ گزینوں کی فلاح کیلئے عطیہ کر دی

2017 ,اکتوبر 17



بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے ترک گیم شو سے جیتی گئی لاکھوں روپے مالیت کی انعامی رقم شامی پناہ گزینوں کی فلاح کیلئے عطیہ کر دی۔ بھارتی اداکار ان دنوں ترکی میں موجود ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار نے دورے کے دوران گیم شو “کون بنے گا کروڑ پتی” کے ترک ورژن میں بطور مہمان شرکت کی، اس موقع پرعامر خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گیم شو میں جیتنے والی انعامی رقم کو ترکی میں موجود پناہ گزینوں کے نام کردوں گا، یہ گیم اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ دوسروں کی مدد کیلئے کھیل رہا ہوں۔ گیم شو کھیلنے کے دوران عامر خان ایک لاکھ 25 ہزار ترکش لیرا ( 36 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد) تک پہنچ گئے تاہم وہ سوال کا جواب نہ دے سکے، جس کے باعث عامر خان صرف 60 ہزار ترکش لیرا ( 17 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد ) ہی جیت سکے۔ شو کے اختتام پر انہوں نے انعامی رقم کو ترکی میں موجود پناہ گزینوں کو عطیہ کر دی۔

متعلقہ خبریں