افسوس ناک واقعہ: حضرت عمربن عبدالعزیزؒ کے مزار کی بے حرمتی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مئی 30, 2020 | 18:02 شام

ادلب (مانیٹرنگ ڈیسک): شامی صوبہ ادلب کے شمال مغربی علاقے میں موجود آٹھویں اموی خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مقدس مزار کو شرپسندوں نے شہید کردیا۔ پاکستانیوں سمیت پوری مسلم امہ کی جانب سے شدیدغم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

حضرت عمربن عبدالعزیزؒ ، مزار ، شہید ، مسلم امہ ، شدید 
                        </div>
                        <!--        Adds tags start -->
        <div>
            <ins class=

مذمت ، 92 نیوز" src="http://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2020/05/hazrat-umar-500x306.jpg" style="height:275px; width:450px" />

حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے مقدس مزار کی بےحرمتی کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، علمائے کرام نے شامی دہشت گردوں کی مذموم کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ اسلام میں ایک عام آدمی کی قبر کی بے حرمتی بھی جائز نہیں، اسلامی شعائر کا تحفظ اور پاسداری مسلم ممالک کی ذمے داری ہے۔

معروف مذہبی اسکالر مفتی راغب نعیمی نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند اس قسم کی کارروائیوں کے ذریعے مسلم امہ میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ چیئرمین علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کہتے ہیں مقدس شخصیات کے مزار مبارک کو شہید کرنا انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ علمائے کرام اور شہریوں نے حکومت سے مقدس مزار کی بے حرمتی کا معاملہ فوری طور پر شامی حکومت سے اٹھانے کا مطالبہ کیا، پاکستان علما کونسل نے آج مزمتی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔