ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آج 81 ویں سالگرہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 01, 2017 | 07:04 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان81 ویں سالگرہ آج منائیں گے، وہ یکم اپریل 1936ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے اس سلسلہ میں ملک بھر میں ان کے مداح سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں ان کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور کیک کاٹے جائیں گے۔ حکومت پاکستان نے انہیں دو مرتبہ نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔ اور ان جیسی عظیم ہستیاں ہی پاکستان کی شان ہیں۔ اگر بدلے میں ہمیں موقع ملے تو اپنے ان عظیم ہیروز کو جتنا ہو سکے خراج تحسین پیش کریں کہ ان لوگوں نے واقعی یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا نعم البدل کوئی نہیں ہے۔